یو ای ٹی لاہورمیں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے جاری

 یو ای ٹی لاہورمیں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے جاری
کیپشن: Admissions to undergraduate programs in UET Lahore continue

ایک نیوز :لاہور کی یو ای ٹی   میں   انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ، انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 مارچ ہے، یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ پنجاب بھر کی تمام سرکاری اور نجی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ کیلئے لازم قرار

انٹری ٹیسٹ میں شرکت نا کرنے والے امیدوارکسی بھی سرکاری یا نجی انجینئرنگ ادارے میں داخلے کے اہل نہیں ہونگے

طلباء1800روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبربذریعہ ایچ بی ایل آن لائن بینکنگ اور HBL KONNECTکے ذریعے آن لائن حاصل کریں گے

نان ای کیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر 13 فروری تک ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے۔رواں سال یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ 13 تا 17 مارچ منعقد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔

ایسے امیدواران جو مارچ 2023میں منعقد ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہونگے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں،4ستمبر2023کو شروع ہونے والے خزاں کے سیشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔