کراچی تباہی سے بچ گیا،2دہشتگردگرفتار

کراچی تباہی سے بچ گیا،2دہشتگردگرفتار
کیپشن: Karachi saved from disaster, 2 terrorists arrested

ایک نیوز :ایس آئی یو اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی سے کراچی تباہی سے بچ گیا۔2دہشتگردوں کوگرفتار کرلیاگیا۔

ایک نیوز : نارتھ ناظم آباد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا۔ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے 1000 ڈیٹو نیٹرز اور2 کوائل ڈیٹونیٹر وائر برآمدکرلی۔ملزمان دھماکا خیز مواد پشاور سے لائے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دحماکا خیز مواد کراچی میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔