ایک نیوز: مہنگائی کے ستائے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا۔ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا۔
وفاقی سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن کیلئے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا ہے۔
میمورنڈم کے مطابق لوئر ڈویژن کلرک اور اپر ڈویژن کلرک کی اپگریڈیشن کی گئی ہے ۔
اپ گریڈیشن کے بعد نویں سکیل کے ایل ڈی سی کو گیارہواں سکیل ملے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد 1 1 ویں سکیل کے یو ڈی سی کو 13 واں سکیل الاٹ ہو جائے گا۔
میمورنڈم کے مطابق گریڈ 16کے وفاقی ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا۔ گریڈ 1 سے 5 تک کے وفاقی ملازمین کو بھی ترقی دی جائے گی۔