پاکستان میں پہلی بار ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات

Feb 14, 2023 | 16:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پاکستان کی پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر سی ایس ایس  کےامتحان میں کامیاب ہو کر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات ہو گئی ہیں۔
  رپورٹ کے مطابق 27 سالہ  ڈاکٹر ثنا رام چند گلوانی  نے سنٹرل سپیریئر سروسز  امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے ضلع اٹک کے حسن ابدال ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر چارج سنبھالا ہے۔ 
واضح رہے کہ ثنا گلوانی نے اپنی پہلی کوشش میں امتحان پاس کیا اور آزادی کے بعد سے لیکر اب تک پہلی پاکستانی ہندو خاتون ہیں جنہوں نے یہ امتحان پاس کیا۔سندھ کے شہر شکارپور میں پلنے والی گلوانی یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شامل ہونے سے قبل اپنے والدین کی خواہش پر ڈاکٹر بنیں تھی۔سندھ میں 20 لاکھ کے قریب ہندو آبادی رہتی ہے۔ اس برادری سے تعلق رکھنے والی اکثر لڑکیوں نے ماضی میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ملازمت کو ترجیح دی ہے تاہم پچھلے چند برسوں میں اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے اور انھوں نے عدلیہ اور پولیس کا بھی رُخ کیا ہے۔

ثنا رام کے مطابق انہوں نے اپنے موبائل سے تمام سوشل میڈیا ایپس ڈیلیٹ کردیں تھی اور سماجی رابطے مقطع کردیے اور آٹھ مہینہ دل و جان سے سی ایس ایس کی تیاری کی، بالاخر کامیاب ہوگئی۔‘

سی ایس ایس کے سالانہ امتحان 2020 میں کل 18553 امیدوار شامل تھے اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد محض 221 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہی ہے اور ان میں سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے جن 79 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ثنا رام چند بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں