ایک نیوز: لاہور کے کئی کالجز اوریونیورسٹی کے ہاسٹلز میں زہریلا شیشہ اور گٹکا سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، بعد شالیمار پولیس کا زہریلا گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپا، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلا گٹکا اور شیشہ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ جس میں گٹکا فروش عثمان نامی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ،شیشہ، حقے، چلم،خام مال، زہریلے کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔ ایس پی سول لائنز محمدسرفراز ورک کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم نے تعلیمی اداروں، طلبا ہوسٹلز کے اطراف میں گٹکا اور شیشہ سپلائی کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی سمگلنگ اور تقسیم و ترسیل کے خلاف اے این ایف نے اہم آپریشن کرتے ہوئے کراچی گلستانِ جوہر میں واقع فلیٹ سے 4 کلو 590 گرام ویڈ برآمد کر لی ہے۔ جس میں ملوث نوشہرہ کی رہائشی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔