شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی

شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی
کیپشن: The hearing of the case against the inclusion of Shahbaz Gul's name in the ECL has been adjourned till tomorrow(file photo)

ایک نیوز: شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بڑا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ شہبازگل کا کیس عمران ریاض کے کیس کے ہمراہ یکجا کیا جائے۔ شہباز گل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ درخواست گزار کیخلاف بےبنیاد مقدمات درج کرا دیے گئے۔ بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے بعد شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ حکومتی اقدام بدنیتی پرمبنی ہے اور بنیادی حقوق کی منافی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شہباز گل کا نام ای سی ایل سے  خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔