ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ میں صدر پاکستان کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے احکامات دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرچکی ہے۔
جسٹس جواد حسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے میٹنگ کررہا ہے۔ میرے سب احکامات مانے جاتے ہیں۔ میں بھی 90 دن انتظار کروں گا۔ اگر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر دیکھوں گا۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپس میں لڑنا نہیں ہے۔ گورنر ایک عہدہ ہے، اس کی عزت کرنی ہے۔ وہ میری عزت کرتے ہیں۔ میرے پاس جتنے کیس آئے میں نے فیصلے کیے۔ ابھی کچھ نہیں ہوا، ہم بھی یہیں بیٹھیں ہیں، گھبرانے کی بات نہیں۔
اپنے ریمارکس میں ان کا کہنا تھا کہ جس دن کوئی چوں چاں کرے گا میں دیکھ لوں گا۔