وکیل کی مدد سے ملزمان عدالت سےبھاگنے میں کامیاب

Feb 14, 2023 | 15:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  میں چوری کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت مسترد ہو گئی جس کے بعد  وکیل نے ملزمان کو پولیس کی گرفت سے آزاد کروایا اور بھاگنے میں مدد کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان پولیس سے جان چھڑا کر  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں موجود وکیل نے ملزمان کو پولیس کی گرفت سے آزاد کروایا  جس کے بعد ملزمان موقعہ پاکر ہائیکورٹ کے احاطے سے فرار ہوگئے ۔ملزمان کیخلاف تھانہ صدر جھنگ میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھینس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔ جس کے بعد مقدمے کے مدعی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالےکردیا اور ساہیوال پولیس ملزم کوگرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔ملزم کے خلاف ساہیوال پولیس نے بھینس چوری کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

ایک اور کیس میں ملزم عبدرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزم نے عدالت سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا ۔ خاتون پولیس اہکار نے ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے تھے۔
 

مزیدخبریں