ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں چوری کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت مسترد ہو گئی جس کے بعد وکیل نے ملزمان کو پولیس کی گرفت سے آزاد کروایا اور بھاگنے میں مدد کی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان پولیس سے جان چھڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں موجود وکیل نے ملزمان کو پولیس کی گرفت سے آزاد کروایا جس کے بعد ملزمان موقعہ پاکر ہائیکورٹ کے احاطے سے فرار ہوگئے ۔ملزمان کیخلاف تھانہ صدر جھنگ میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔
لاہور ہائیکورٹ : چوری کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت مسترد،ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے pic.twitter.com/NHWgCku2dG
— AIK News News (@pnnnewspk) February 14, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھینس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔ جس کے بعد مقدمے کے مدعی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالےکردیا اور ساہیوال پولیس ملزم کوگرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔ملزم کے خلاف ساہیوال پولیس نے بھینس چوری کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
ایک اور کیس میں ملزم عبدرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزم نے عدالت سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا ۔ خاتون پولیس اہکار نے ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے تھے۔