لاہور: بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، اغوا کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور: بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، اغوا کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام  ہوگئی ، علاقہ مکینوں نے اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم ناکارہ ٹرین بوگیوں میں بچے کیساتھ بدفعلی کرنا چاہتا تھا ۔ بچے کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑا  اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ 
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

واضح رہے کہ  ملزم پہلے بھی اسی طرح کے کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔