ایک نیوز: حافظ آباد کا2فٹ کا دلہا 3فٹ کی گریجویٹ دلہن لاہورسے بیاہ لایا،پستہ قد جوڑے کی شادی دیکھنے والے شہریوں کا رش لگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے پستہ قد معروف بزنس مین رانا بشیر احمد نے اپنے 20سالہ پستہ قد 2فٹ کے بیٹے رانا طلحہ کی شادی بڑی دھوم دھام سے لاہور کی 3فٹ کی پستہ قد شازیہ سے کردی۔ 3 فٹ کی دلہن شازیہ گریجویٹ ہے۔ تیل مہدی کے فنکشن میں دولہا خوشی میں ناچنے والے خواجہ سرائوں کے ساتھ ڈانس کرنے لگا اورجب بینڈ باجے کے ساتھ رانا طلحہ کی بارات لاہور پہنچی تو سڑکوں پر اس کودیکھنے کےلئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دولہا نے کالے رنگ کی شیروانی،میرون کلاہ اور خسہ پہنا ہوا تھا جبکہ سرخ رنگ کے جوڑے میں دلہن ملبوس تھی۔ولیمہ کے دن جب کالے رنگ کی لینڈکروزرسے دلہا دلہن میرج ہال پہنچے تو سائیڈوں پر تمام ہالز کے عوام اس پستہ قد جوڑے کو دیکھنے کےلئے امڈ آئے۔ شادی ہال میں داخل ہونے کے بعد دولہا نے دلہن کا چاند پر بٹھایا اور آتش بازی کی گئی، شادی ہال میں سٹیج تک پہنچنے کا 100میٹر کا فاصلہ آدھےگھنٹے میں طے ہوا۔ ہرکوئی اس جوڑے کی ویڈیو بنارہا تھا۔
بعد ازاں رانا بشیراحمد اپنی فیملی کے ساتھ چاند پر بیٹھ کرسٹیج پرآئے۔دولہا دلہن نے ہاتھ پکڑکر مختلف اندازمیں تصاویر بنوائیں ۔دلہادلہن بہت خوش تھے۔ دلہے نے پہلے دن دلہن کو کنگن منہ دکھائی میں دئے۔ دلہن اوردولہا کی خوشی دیدنی تھی۔ ذرائع کے مطابق رانا طلحہ کی فیملی کی لاہورمیں شازیہ سے ملاقات ہوئی اورانہوں نے شازیہ کی فیملی سے شادی کے لئے بات چیت کی وہ بھی شازیہ کے لئے رشتہ تلاش کررہے تھے پھر طلحہ اور شازیہ کی ملاقات کروائی گئی دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور 10دن کے اندر اندر شادی ہوگئی۔طلحہ کے والد رانا بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں