وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ کی والدہ انتقال کرگئیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ کی والدہ انتقال کرگئیں
کیپشن: Special Assistant to Prime Minister Ahad Cheema's mother passed away(file photo)

ایک نیوز: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی والدہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ جی او آر ٹو میں ادا کی گئی ۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی والدہ کی نماز جنازہ  جی او آر ٹو میں ادا کردی گئی ۔نماز جناز میں فواد حسن فواد ۔ نبیل اعوان۔اعظم سلیمان ۔ سابق میر کرنل ریٹائرڈ مبشر۔راناارشد۔ملک۔ مبشر ۔نور الامین مینگل۔احمد عزیز تارڑ۔احمد جاوید قاضی۔زاہد سعید عمران نذیر ۔سلیمان رفیق۔اسد اللہ۔علی نوا ز ملک۔عامر جان  سمیت دیگر نے شرکت کی۔

احد چیمہ کی والدہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی احد چیمہ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے احد چیمہ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ والدہ کی وفات زندگی کے عظیم غموں اور ناقابل تلافی نقصانات میں سے ایک ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔