لاہور ہائی کورٹ بار کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور ہائی کورٹ بار کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ایک نیوز: ریس کورس میں لاہور ہائی کورٹ بار کا کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے ٹورنأمنٹ کا افتتاح کیا ،ٹورنامنٹ ریس کورس پارک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا ۔ٹورنامنٹ میں ہائی کورٹ بار کے وکلا شریک ہوں گے۔

عربی کا ایک مقولہ ہے ’’ العقل السلیم فی جسم السلیم‘‘صحت مند دماغ صحت مندجسم میں ہوتا ہے ۔ دنیا کی قوموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے صحت مند سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتی ہیں۔ بدقسمتی سے ہم اتنے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے۔عام آدمی روٹی روزی کے چکروں میں الجھا رہتاہے  اور جو لوگ روزی روٹی کے مسائل سے قدرے آزاد ہیں وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں۔