ایک نیوز: پنجاب کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم کا انعقاد لاہور، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، شیخوپورہ میں کیا جا رہا ہے،مہم کے دوسرے روز ٹیمیں گھر گھر روانہ ہو گئی ہیں۔پہلے روز 11 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے تھے۔لاہور میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ فیصل آباد میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ملتان میں 2 لاکھ 62 ہزار بچوں کو اور شیخوپورہ میں 80 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔میانوالی میں بھی 1 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور، فیصل آباد میں مہم 19 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم میں دو دن ویکسین سے محروم بچوں کے لئے وقف ہوں گے۔میانوالی، ملتان، شیخوپورہ میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔ لاہور اور فیصل آباد میں مہم مکمل ضلعے میں منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ میانوالی، ملتان، شیخوپورہ کی منتخب یونین میں مہم منعقد کی جائے گی۔مہم کے دوران 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےتقطرے پلائے جائیں گے ۔مہم میں 34 ہزار سے زائد پولیو ورکر شریک ہوں گے۔
پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ متحرک آبادیوں کی وجہ سے پنجاب میں وائرس پھیل سکتا ہے۔وائرس کی روک تھام کے لئے مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔پولیو ٹیمیں پروگرام کا اثاثہ ہیں،ہر مہم میں قطرے پلانا بہترین فیصلہ ہے۔بچوں کا صحت مند مستقبل والدین کے ہاتھ میں ہے۔2023 میں پولیو کے خاتمے کے پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔