لال حویلی میں شیخ رشیدکا سیاسی دفتر کھول دیا گیا

Feb 14, 2023 | 12:51 PM

ایک نیوز: محکمہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی کی لال حویلی میں شیخ رشید کے سیاسی دفتر کو کھول دیا۔

30 جنوری 2023 کو متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کے سیاسی ہیڈکوارٹر لال حویلی کے 6 یونٹس سیل کردیئے تھے۔

یونٹ سیل کئے جانے کے خلاف منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص کو درخواست کی سماعت کرنی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد ڈی 156 بھی سیل کر دی۔

محکمہ متروکہ وقف املاک نے یونٹ ڈی 156 کو گزشتہ رات ڈی سیل کردیا ہے۔ یونٹ ڈی سیل ہونے پر درخواست گزار کے وکلاء نے پٹیشن واپس لے لی۔

لال حویلی کے نمائندے رضا اسلم کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے پبلک سکریٹریٹ ڈی کو کھول دیا گیا ہے، رات کی تاریکی میں سیل کرنے والے اندھیرے میں ڈی سیل کرگئے۔

شیخ رشید کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ہیں، ڈی سیل کئے گئے یونٹ (ڈی 156 میں)ان کا الیکشن آفس بننا ہے۔

مزیدخبریں