ایک نیوز: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئےعمرہ کے غرض سے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے،غلام عباس نامی ایجنٹ کو ضمانت قابل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ایجنٹ نے 11 افراد سے سعودی عرب عمرے کے غرض سے پیسے بٹورےاور 15 لاکھ روپے سے زائد پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
ملزم کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج تھا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نےکارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر انسپیکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد توقیر نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی تھی۔ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی بھیجی تھی۔ملزم کو چکوال سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فونز بھی بر آمد کر لئے گئے۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔