پی ایس ایل:لاہور اور راولپنڈی میچز کی ٹکٹوں کی فروخت جاری

Feb 14, 2023 | 12:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ  سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل 8کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت  شروع ہوگی ہے۔لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پریمیئم ٹکٹ 4 ہزار اور فرسٹ کلاس 2500، 1200 روپے کا ہوگا۔

دوسری جانب ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن کل سے ملتان میں شروع ہوچکا جس کے افتتاحی میچ میں لاہور نے ملتان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان  سلطانز  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر174 رنز  بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے پہلے میچ میں لاہور کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

مزیدخبریں