ایک نیوز:سی آئی اے سول لائنز میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں 1 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق قتل کی 04 وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم سیف رسول ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہو گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے سگیاں پل کے قریب ریڈ کیا۔ جس کے بعد ڈاکووں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی.ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ساتھی اشتہاری سیف رسول ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک اشتہاری ملزم سیف رسول 04شہریوں کو قتل کر چکا تھا جس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔سیف رسول کے دیگر 02ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ اوکاڑہ میں کوٹ باری کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں کیجانب سے ڈکیتی کی کوشش پر پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو جان کی بازی ہار گیا تھا۔ کوٹ باری کے قریب یونیورسٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں کیجانب سے ڈکیتی کی کوشش پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ پولیس کے موقع پر پہنچ جانے پر پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا تھا۔زخمی ہونے والے ڈاکو کو ساتھی لے کر فرار ہو گئے تھے زخمی ہونے والا ڈاکو راستے میں دم توڑ گیا تھاجس کو ساتھی ڈاکو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس نے ہلاک ڈاکو کی نعش کو اپنی تحویل میں لے متعلق ہسپتال منتقل کردیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔