مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ،3 ہلاک 

Michigan State University shooting
کیپشن: Michigan State University shooting
سورس: google

ایک نیوز : امریکا کی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ ، 3 افرادہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے خودکشی کر لی  پولیس نے  سرچ آپریشن کے بعد یونیورسٹی کو کلئیر قراردیدیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں پولیس افسران کو فائرنگ کے بعد کیمپس میں گھستے ہوئے دکھایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں  دو مقامات پرفائرنگ ہوئی ہے  یونیورسٹی پولیس نے ٹویٹر پر وارننگ جاری کرتے ہوئے طلباء اور اساتذہ کو محفوظ جگہ پر پناہ لینے کی  تاکید کی ہے۔

فائرنگ کے بعد کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسٹ لانسنگ کے مرکزی کیمپس میں  پیدل حملہ آور کی تلاش  کررہے تھے کہ انہیں حملہ آور کی لاش ملی شواہدکے مطابق حملہ آور نے خو د کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔