ایک نیوز: ملک بھر میں ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی موسم سرد اور خشک ہوگا سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کالام منفی 13، استور منفی 08، گوپس منفی 06، مالم جبہ منفی 05، دیر، بگروٹ ، اسکردو منفی04، پاراچنار اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز بھی محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کاغان میں تین روز تک جاری رہنے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔شوگران میں دو فٹ کاغان میں تین فٹ ناران میں سات فٹ برف پڑ چکی ہے۔بارش کے بعد ناران کا درجہ حرارت منفی 6 سے منفی 11، کاغان میں منفی 3 جبکہ شوگران میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سیاحوں کی ایک بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لے شوگران میں موجود ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید سیف اللہ کے مطابق شاہراہ کاغان لینڈ سلائیڈنگ سے پارس کے مقام پر بند ہوگی تھی جسے اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا اس وقت شاہراہ کاغان مکمل طور پرکاغان تک بحال ہے۔