ایک نیوز: شہباز گل کی سنی جائے گی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ شہباز گل کے وکیل شہریار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ابھی ایک وضاحت کے لیے دوبارہ کیس مقرر کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی کا ابھی بل ہے یا ایکٹ بن گیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ابھی بل ہے ایکٹ نہیں بنا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تفصیلات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ عدالت نے دوبارہ شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔