این ڈی ایم اے کی 20 رکنی ٹیم خصوصی پرواز سے شام روانہ

این ڈی ایم اے کی 20 رکنی ٹیم خصوصی پرواز سے شام روانہ

ایک نیوز: شام میں زلزلہ متاثرین کی ہنگامی مدد کیلئےاین ڈی ایم اے  نے 20 رکنی ٹیم روانہ کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہے۔شام کیلئے روانہ ہونے والے امدادی وفد میں پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم پر مشتمل ہے۔

ٹیموں کے ہمراہ ریلیف سامان بھی دمشق روانہ کیا گیاہے۔  سامان میں 131 سردیوں کے فیملی خیمے اور 3 ہزار966 کلوگرام ادویات شامل ہیں۔شام کے لیے ٹیموں کو وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور معاون خصوصی حامد حمید نے رخصت کیا ہے ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں پی آئی اے چارٹرڈ طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے دمشق پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریسکیو کی 51 رکنی خصوصی ٹیم امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ میں موجود ہیں۔ خصوصی ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی جس کی قیادت ڈاکٹر رضوان نصیر کررہے ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یو این سرٹیفائیڈ ہے۔ 51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل رسپانس کا حصہ ہے۔ ترکیہ میں موجود  ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ، کوآرڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پہ مشتمل ہے۔پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) اور دمشق(شام) جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت کردی گئی ہے۔ 

ین ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے۔ پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات قومی فریضہ سمجھ کر پیش کرتا رہا ہے۔ کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے  تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔