ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وہ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے.
رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لانے والے خصوصی طیارے نے فیصل بیس پر لینڈ کیا۔ وزیر اعظم دورہ کراچی میں پاکستان نیوی کے زیراہتمام جاری 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف منگل کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں ہیں جہاں وہ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقوں میں پچاس ممالک سے زائد بحری افواج کے دستے شریک ہو رہے ہیں۔ دو سال بعد منعقد ہونے والی ان مشقوں کا بنیادی مقصد سمندری قزاقوں، دہشت گردوں، منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف موثر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مظاہرہ دیکھنے کے علاوہ دیگر بحری مشقوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے۔
وسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا۔وزیراعظم کی زیرصدارت شام 5 بجے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا کو زیر غور لیا جائے گا۔اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔توشہ خانہ پر بین الوزراء کمیٹی رپورٹ بھی کابینہ کوپیش کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کا انجکشن رمیڈیسور کی قیمت مقررکرنے کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ کراچی میں پاک نیوی کے زیر اہتمام 8ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے۔