جامعہ کراچی: اساتذہ کا تدریسی و انتظامی امور کے بائیکاٹ کا اعلان

Feb 14, 2023 | 09:03 AM

ایک نیوز: تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ۔ اساتذہ نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی وانتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انجمن اساتذہ نے جنوری کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک صبح و شام کے تدریسی اور انتظامی امور کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔ 

جمعہ تک مطالبات منظور نہ ہونے پر شیخ الجامعہ اور ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں