تباہ کن طوفان: نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

تباہ کن طوفان: نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: Devastating storm: State of emergency in New Zealand(file photo)

ایک نیوز: نیوزی لینڈ نے تباہ کن طوفان کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو گبریئل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے،طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی،تیز ہواؤں سے درخت اور بجلی کے پول گرگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔

طوفان گبریئل کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ ملک میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے،509 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کے امددی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔