ایک نیوز:اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے دلہا نے پوراجہاز ہی بک کرالیا۔
View this post on Instagram
کچھ لوگ شادی کو یاد گار بنانے کے لیے ایسے مقام کا انتخاب کرتے ہیں جہاں عام لوگوں کی شادیاں نہ ہوتی ہوں اور کچھ شادی کے موقع پر دلہن اور دلہے کی انٹری کو منفرد بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
تاہم ایک بھارتی شہری نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا۔
بھوون نامی شخص نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور گھر والوں کے لیے پورے جہاز کی بکنگ کروائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا اپنی شادی میں شرکت کیلئے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے۔
ویڈیو میں دلہے اور اس کے رشتے داروں کو کافی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دلہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔
جہاز میں سوار باراتیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کردیے۔
کچھ صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اتنا پیسہ کمانا ہے کہ بارات جہاز پر لے جاسکیں جبکہ کچھ نے اسے فضول خرچی بھی قرار دیا۔