شرٹس کی آستینوں پر 2 بٹن کیوں لگے ہوتے ہیں؟وجہ سامنےآگئی

Feb 14, 2023 | 00:15 AM

 ایک نیوز:مردوں بلکہ کئی بار خواتین کی شرٹس کی آستینوں میں 2 بٹن ہوتے ہیں مگر ان کو لگانے کے لیے ایک بٹن ہول (کاج) دیا جاتا ہے۔

 خواتین کی شرٹ میں بٹن بائیں جبکہ مردوں کی قمیص میں دائیں جانب کیوں ہوتے ہیں؟
ویسے یہ جان لیں کہ 2 بٹنوں کا مقصد یہ نہیں کہ ایک بٹن ٹوٹ جائے تو دوسرے کو استعمال کرسکیں بلکہ اس کی حقیقی وجہ کچھ اور ہے۔

جی ہاں واقعی کچھ عرصے پہلے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک اسٹائلسٹ نے اس سوال کا جواب دیا تھا۔

 ویڈیو میں بتایا تھا کہ شرٹس کی آستینوں میں دوسرا بٹن اضافی یا سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اس کی موجودگی کی ایک خاص وجہ ہے۔

 2 بٹنوں کو کلائی کی گھڑی کی وجہ سے شرٹس کا حصہ بنایا جاتا ہے۔عام طور پر لوگ اپنے بائیں ہاتھ پر کلائی کی گھڑی کو پہنتے ہیں تو آستین کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے اضافی بٹن دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں