ایک نیوز: رہنما جے یو آئی کے حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں کہا صدر پاکستان نے بل پر جو اعتراضات لگائے ہیں وہ قانونی اور آئینی ہیں ،اعتراضات میں نا تو فیٹف کا ذکر ہے اور نا ہی کوئی تعلق ہے، قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں، مدارس کی رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا تخیل اور خیال آرائی کے مترادف ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے ۔
انہوں نے کہا صدر نے آئینی اعتراضات لگائے ہیں اور ان کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے ، اس معاملے پہ غیر ضروری بیان بازی اور تنقید برائے تنقید سے صدر پاکستان اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔