پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، احسن اقبال

Dec 14, 2024 | 17:42 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔
نارووال میں ایجو کیشنل  کانفرنس 2024 سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی تربیت دینا ضروری ہے، انہیں فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے، نوجوان علامہ اقبال کے کلام کو سمجھ کراپنی کردارسازی کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگرترقی کرنی ہے تو ہمیں تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، قوموں کی ترقی کے لئے تعلیم و تحقیق بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔
انہوں نے ایجوکیشنل  کانفرنس سے کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جنگ سے روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، یونیورسٹی آف نارووال فروغ تعلیم کیلئے اہم ادارہ ہے۔

مزیدخبریں