وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز 

Dec 14, 2024 | 15:42 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے منصوبے کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب 295 کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔
20خوش نصیب کسانوں و کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں،کاشتکاروں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین اور تاریخی پیکج دینے پر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔
پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور انکی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے،کاشتکار حکو مت پنجاب کی سہولیات سے استفادہ کر کے زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کیلئے تاریخی کسان پیکیج متعارف کروایا ہے۔ 
گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت فی ٹریکٹر پر10لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ،کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام سہولیات انکی دہلیز تک باآسانی پہنچائی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں