ایک نیوز:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
ٹی ایم ایز لیسکو کا 7192ملین روپے کا ناہندہ ہے ، واسا لیسکو کا2297ملین روپے کا ناہندہ ، پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ لیسکو کا713ملین روپے کا ناہندہ، محکمہ پولیس لیسکو کا496ملین روپے کا ناہندہ ہے۔
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور لیسکو کا495ملین روپے کا ناہندہ ہے، محکمہ ریلوے لیسکو کا409ملین روپے کا ناہندہ ہے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور لیسکو کا381ملین روپے کا ناہندہ ہے ،پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی لیسکو کا253ملین روپے کا ناہندہ ہے ،محکمہ جیل خانہ جات لیسکو کا243ملین روپے کا ناہندہ ہے۔
گنگارام ہسپتال لیسکو کا238ملین روپے کا ناہندہ ہے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کا231ملین روپے کا ناہندہ ہے ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیسکو کا205ملین روپے کا ناہندہ ہے ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی لیسکو کا103ملین روپے کا ناہندہ ہے ،جیو لوجیکل سروے آف پاکستان لیسکو کا71ملین روپے کا ناہندہ ہے، کیبنٹ سیکریٹریٹ لیسکو کا41ملین روپے کا ناہندہ ہے۔