جعل سازی سے بچیں،احتساب بیورو کا عوام کوانتباہ

Dec 14, 2024 | 14:40 PM

 ایک نیوز:قومی احتساب بیورو کا عوام کوانتباہ،جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹنے لگے، قومی احتساب بیورو نے عوام کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔
 نیب کے جاری کردہ انتباہ میں جعلسازی اور فراڈ لوٹ مار کے مختلف طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ،غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نا دیں۔
سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی ایک قسم ہے،کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹر یڈ نگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہا جائے، عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نا کریں۔
ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی سکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور سکیم سے محفوظ رہیں،بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے جعلی پیغامات ،فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ ،آن لائن ملازمت / ویزا فراڈ،جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش ،مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچیں ، عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات کسی کو نہ دیں۔
زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں مت آئیں،تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی سکیم متعلقہ ریگولیٹر / مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے،سرمایہ کاری کی شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں،احتیاط، پچھتاوے سے بہتر ہے۔ باخبر رہیں محفوظ رہیں۔    

مزیدخبریں