ایک نیوز: جوڈیشل کمیشن میں مشاورت کے بغیر نام تجویز کرنے کے معاملےپر تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین رکن کمیشن بیرسٹر گوہر پر برس پڑے ۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کس کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا نام تجویز کیا؟ مشاورت کے بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا نام کیوں پیش کیا گیا۔
بیرسٹر گو ہرکا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے کہنے پر ایک نام جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا، وقت کم تھا مشاورت نہیں کر سکتا تھا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پہلے دونوں ممبران لیگل کمیٹی سے مشاورت کے بعد نام پیش کرتے تھے، اب سمجھ آئی کہ ممبرز بننے کے لیے اتنی سپیڈیں کیوں لگی ہوئی تھیں۔
بیرسٹر گو ہر نے کہا کہ میرا تجویز کردہ نام چوہدری نثار کا قریبی عزیز اور مسلم لیگ ن چھوڑ چکا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ میں اسلام آباد کا حقیقی ایم این اے اور بار کا 20 سال سے نمائندہ ہوں، نام پیش کرنے سے قبل مجھے بھی نظر انداز کر دیا گیا، کور کمیٹی ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پیش کردہ نام سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
جوڈیشل کمیشن میں نام تجویز کرنے پرپی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین بیرسٹر گوہر سے ناراض
Dec 14, 2024 | 14:11 PM