ایک نیوز: وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
حکومت نے وکلا کی تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دی، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
عدالتیں لائر ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہے، اقدام ملک کی تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے مشاورت سے عمل میں لایا گیا ، اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کر دیئے گئے ہیں۔
وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Dec 14, 2024 | 13:56 PM