ایک نیوز:نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
عدالت نے8روپوش پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا ، پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر اور مراد سعید ،زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی،محمد جاوید ،عبد الصمد، واثق قیوم اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اشتہاری قرار دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔
عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کاروائی کی، ملزمان گرفتاری کے ڈر روپوش ہو چکے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر گرفتار نہ ہو سکے۔