نصرت فتح علی کا (چین آف لائٹ )کا گلوبل نمبر ون البم قرار

 نصرت فتح علی کا (چین آف لائٹ )کا گلوبل نمبر ون البم قرار
کیپشن: Nusrat Fateh Ali's (Chain of Light) was declared the global number one album

ایک نیوز:بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کامیوزک البم چین آف لائٹ پہلے نمبرپرآگیا ۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے2024کےدنیاکےمقبول ترین میوزک البمز کی فہرست جاری کی، میوزک البم چین آف لائٹ نصرت فتح علی خان کے انتقال کے27برس بعد ریلیز کیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق نصرت فتح علی خان کی یہ قوالیاں 1990میں ریکارڈ کی گئیں،اس البم کو لوگوں نےریکارڈ تعداد میں دیکھا ، میوزک البم چین آف لائٹ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔
خیال رہے کہ دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے انتقال کے17برس بعد ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی آخری البم ’ چین آف لائٹ‘ ستمبرمیں ریلیز کی گئی تھی۔