رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی

رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی
کیپشن: This week, the dollar is expensive, the stock market has set a new record

 ایک نیوز:کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے اتارچڑھاو رہا ،انٹربینک میں ڈالر11پیسے مہنگا ہوا۔
 انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 7پیسے پر بند ہوا ،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے نئی تاریخ رقم ہوئی۔
سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 5ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی نئی بلندی تک پہنچا ۔
رواں ہفتے مجموعی طور پر 5248 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ 14 ہزار301پوائنٹس پر بند ہوئی۔