ایک نیوز:ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے آج 3 گھنٹےپریکٹس کی۔
کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں تمام کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، ہیڈ کوچ محسن کمال، اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائیں گی۔
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کل15دسمبر سے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں شروع ہو رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم پہلا میچ کل 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
ویمنز انڈر19ایشیا کپ ،پاکستان پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا
Dec 14, 2024 | 10:50 AM