ایک نیوز: دوستوں کو شادی پر بلانے سے ہو جائیں ہوشیار ، دوستوں کی نادانی دولہے کو حوالات لے گئی۔
گوجرانوالہ میں دلہنیا کے گھر جانے کی بجائے دولہا حوالات میں پہنچ گیا ،تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں شادی پر فائرنگ کرنے والے دوستوں نے دولہے کو گرفتار کروا دیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان اور دولہے عظیم کو بھائی سمیت گرفتا کر لیا۔
گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شادیوں پر فائرنگ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دوستوں کی غلطی دولہادولہن کے گھر کی بجائے حوالات چلا گیا
Dec 14, 2024 | 09:27 AM