ایک نیوز:امریکی اخبارنےدعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کوجوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے آپریشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
خطے میں مزید افواج ،بحری جہاز اورجنگی طیارے بھیج سکتا ہے، امریکا ایران کی جوہر ی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرسکتا ہے، منصو بے ناکام ہونے پرامریکا ایران کو براہ راست فوجی کارروائی کی دھمکی دے سکتاہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی اندھی حمایت نطر آرہی ہے،امریکی مشیر قومی سلامتی کی جانب سے اسرائیل کے شام پر حملوں کادفاع کیا گیا ہے،وائٹ ہاؤس کے ترجمان سے شام میں اسرائیلی کارروائیوں پرسوالات کیے گئے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق سوال کوٹالتے رہے ،سوال کیاگیا کہ امریکا شام میں خود مختار ریاست سمجھتاہےتواسرائیل کیوں کارروائیاں کررہا ہے ، جان کربی سے سوال کیا گیا کہ اسرائیل فوجی گولان کی پہاڑیوں سے آگے کیوں قابض ہوگئے ،جان کربی نے جواب دیا کی شام میں اسرائیلی کاررائیاں عارضی ہیِں جلدرک جائیں گی ۔
شام میں 13 کی لڑائی میں 35 ہزار افراد لاپتہ ہوئے، ریڈ کراس یورپی یونین کاترکیہ کے ذریعے شام میں امداد کی تقسیم کااعلان ،ترکیہ کے راستے 50 ٹن صحت سے متعلق امداد سپلائی کی جائے گی۔
ٹرمپ کاایران کوجوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے آپریشنز پر غور
Dec 14, 2024 | 10:30 AM