ایک نیوز: محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ملک کےپہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کہراپڑنےکی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا،رہا لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
کراچی میں سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی ،آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔