دوسرےٹی 20میں بھی جنوبی افریقہ فاتح،پاکستان کوبدترین شکست 

Dec 14, 2024 | 08:09 AM

ایک نیوز:دوسرے ٹی 20میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے پاکستان کو4وکٹوں سے شکست دے دی۔
دوسری فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی، ریزا ہنڈرکس نے 117 رنز کی شانداراننگزکھیلی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206رنز بنائے تھے۔
اوپنر صائم ایوب 57گیندوں پر 98رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،،بابر اعظم نے 31رنز بنائے،ریزا ہنڈرکس کی شاندار سنچری، 117رنز کی دھواں داراننگزکھیلی ۔
وینڈرڈویسن نے38 بالوں پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی پاکستان ٹی20 میں 200رنز بنانے کے باوجود پہلی بار میچ ہارا، تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔    

مزیدخبریں