تیسرا ٹی ٹونٹی: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

تیسرا ٹی ٹونٹی: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
کیپشن: تیسرا ٹی ٹونٹی: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

ویب ڈیسک :بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کوشکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بھارتی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کپتان سوریا کمار یادیو کی برق رفتار سنچری کی بدولت 201  رنز بنائے، یادیو نے 56 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ان کی اننگ میں آٹھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر یشوری جیسوال 60  رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رنکو سنگھ نے 14 رنز کی اننگ کھیلی۔میزبان ٹیم کی جانب سے کیشو مہاراج اور لیزاڈ ویلمیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 201  رنز کے جواب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 95رنز پر آؤٹ ہوگئی ،ڈیوڈ ملر 35اور مارکرم 25رنز بنا کر نمایاں رہے ۔اس کے علاوہ کوئی بھی افریقن کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 17رنز کےعوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،رویندرہ جدیجہ 2، مکیش کمار اورارشدیپ سنگھ ایک ایک وکٹ بٹورنے میں کامیاب ہوئے ۔