ویب ڈیسک :بھارتی ریاست آسام دھماکے سےلرز اٹھی، جہاں فوج چھائونی میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا جورہٹ فوجی چھائونی میں ہوا، جس کی گونج دور دور تک سنی گئی اور اس سے آس پاس کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
میڈیا رپورٹس میں فوج چھائونی میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،جبکہ لیچوباری آرمی کیمپ کے مین گیٹ کو دھماکے کے بعد فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسر جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، تاہم اس وقت انسانی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈیپنڈنٹ (ULFA-I) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔