ویب ڈیسک :ایشیائی ترقیاتی بینک نےایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی بحالی اب بھی زیادہ اعتماد نہ ہونے کے سبب محدود ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے سبب آبادی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے جولائی تا اکتوبر کے درمیان مہنگائی کی شرح اوسط 28.5 فیصد رہی۔ پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ مالیاتی نظم و ضبط اور سخت زری پالیسی ہے، خوراک اور اہم خام مال کی بہتر دستیابی بھی مہنگائی میں کمی وجہ قرار دیا۔ چین اور بھارت میں مضبوط مقامی طلب اور توقع سے زیادہ ترقی کی رفتار ہے۔ چین کی معیشت رواں برس 5.2 فیصد رہے گی، یہ تخمینہ پہلے کے 4.9 فیصد سے بہتر ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے جنوبی ایشیا میں 2023 میں معاشی شرح نمو بڑھنے کی رفتار 5.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، بنگلہ دیش اور مالدیپ میں شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بشمول پاکستان میں شرح نمو بڑھنے کی رفتار کی توقع ہے۔