ورلڈ کپ میچ میں پانچ وکٹیں:  سجدہ کیوں نہیں کیا؟ شامی کا بیان آگیا

Dec 14, 2023 | 20:03 PM

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران سری لنکا کیخلاف میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے سے رکنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا بیان سامنے آگیا۔

بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر محمد شامی نے سجدہ کرنے کے حوالے سے دعوؤں تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں عبادت کرنا چاہتا تو کون مجھے روک سکتا۔

مقامی ٹی وی چینل اسپورٹس تک کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد شامی نے کہا کہ کہ میں یہ فخر سے کہوں گا میں بھارتی مسلمان ہوں اور اس میں  کیا مسئلہ ہے؟سجدہ نہ کرنے سے متعلق سوال پر شامی نے کہا کہ اگر مجھے عبادت کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت لینا پڑے تو میں اس ملک میں رہوں گا ہی کیوں؟ کیا میں نے اس سے پہلے کبھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا؟ متعدد بار 5 وکٹیں لی ہیں لیکن کب سجدہ کیا؟۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد شامی سجدہ میں جھک گئے تھے لیکن رُک گئے جس پر بحث چھڑگئی تھی کہ انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں