ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات مسترد کردیئے ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ لہذا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جز ہے۔ تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔