سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز

Dec 14, 2023 | 19:25 PM

ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہبازشریف کو زکام اور بخار ہوگیا۔

پارٹی ذررائع کےمطابق شہبازشریف کو ذاتی معالج نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ،شہبازشریف کی پارلیمانی بورڈ کی طویل میٹنگ اور تھکاوٹ کے باعث طبیعت ناساز ہوئی،شہبازشریف کو ذاتی معالج نے خوراک میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے،شہبازشریف طبیعت ناسازی کے باعث ساہیوال  اور گوجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

مزیدخبریں