گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

 گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
کیپشن: Ghee and cooking oil price reduced in Pakistan

ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔  کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔   برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔