ایک نیوز: سرگودھا میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 7 تا 13 دسمبر تک لوک میلے کا اہتمام کیا تھا جس میں پنجابی لوک گلوکار محمد اشرف ملک المعروف ملکو نے بھی شرکت کی۔
ملکو نے لوک میلے میں مختلف گانے گائے لیکن اس دوران انہوں نے عمران خان کے لیے لکھا گانا ’قیدی نمبر 804‘ بھی گایا۔ گانا گانے کے بعد ملکو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے، تاہم آج ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ انہیں پولیس نے مذکورہ گانا گانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
ان کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پھیلائی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملکو کو بھیڑ میں سے نکالتے ہوئے سٹیج سے اتار کر باہر لے جا رہی ہے۔
لوک پنجابی گائیک ملکو نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سرگودھا لوک میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میں نے قیدی نمبر 804 گانا بھی گایا لیکن بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔ اس لیے ہم نے وہاں موجود پولیس کی خدمات حاصل کیں۔
#Malkoo has not been detained. Earlier tweets from journalists claiming his arrest are incorrect. The video that was shared actually depicts the official protocol arranged by the event organizers pic.twitter.com/ZUSsPduskK
— MAK